
ایکنا نیوز- ولادت رسول اکرم(ص) و امام جعفرصادق(ع) کی مناسبت سے منعقدہ قرآنی مقابلے کی اختتامی تقریب منعقد کی گیی جسمیں انڈیا کی اہم علمی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ ایرانی نمایندے بھی شریک تھے۔
دہلی نو میں قایم ایرانی مرکز کے ہال میں منعقدہ تقریب سے ایرانی نمایندے علی دہگاہی نے خطاب کیا اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہویے کہا : امام خمینی(ره) نے ۱۲ سے ۱۷ ربیعالاول کو ہفتہ وحدت کی تجویز دی اور اور اسی وحدت کے حوالے سے ہر سال ایرانی مراکز میں وحدت پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں جنمیں قرآنی پروگرام بھی شامل ہے۔
انکا کہناتھا کہ انیسویں قرآنی مقابلوں میں اس سال بھارت کے سولہ ریاستوں کے دو سو پچاس نمایندے سلیکشن مرحلے میں شریک تھے اور شرایط پر پورا اترنے والے ایک سو سولہ قرآء کو دعوت دی گیی جنمیں ۳۷ کو حفظ اور ۷۹ کو حسن قرآت کے لیے انتخاب کیا گیا۔
جماعت اسلامی انڈیا کے محمد رفیق قاسمی نے تقریب سے خطاب میں کہا: رسول اکرم (ص) عالم انسانیت کے لیے نمونہ اور رحمت ہیں اور انکی سیرت ہی نجات کا راستہ ہے۔
انکا کہنا تھا: قرآن مجید ہدایت کی کتاب ہے اور قرآن ہمیں سیرت پر عمل کی ترغیب دیتا ہے مگر بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو سیرت کے برعکس شدت پسندی سے اسلام کا چہرہ بگاڑنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں جو مکمل طور پر قرآن و سنت سے متصادم نظر آتے ہیں۔
قاسمی کا کہنا تھا: قرآن نے دلوں میں محبت ڈال دی اور اب بھی قرآن مجید ہمارے پاس موجود ہے جسپر عمل کی ضرورت ہے اور دوسری جانب کفر کی دنیا متحد ہورہی ہے جبکہ ہم ایک مذہب کے ماننے والے دست و گریبان نظر آتے ہیں۔/