
بین الاقوامی گروپ- امریکی اور عراقی زرایع نے فاش کیا ہے کہ البغدادی الانبار میں داعش کی احیاء کے لیے کوشش کررہا ہے۔
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی نشره اور روزنامه البیان امارات کے مطابق امریکن فورسز کے خصوصی زرایع نے انکشاف کیا ہے کہ
دیرالزور میں داعش کی سخت شکست کے بعد البغدادی عراق کے صحرایے الانبار کے علاقوں میں داعش کی تجدید حیات کے لیے سرگرم ہوچکا ہے۔
خصوصی زرایع کے مطابق البغدادی اور انکے چند اہم کمانڈر دیرالزور کو عراق سے ملانے والے خصوصی سرنگوں سے الانبار پہنچ چکے ہیں۔
زرایع کا کہنا تھا: امریکن فورسز کا خیال ہے کہ البغدادی ۳۵۰ سے ۵۰۰ فرد مسلح جنگجووں کے ساتھ الانبار کے علاقےالحسینیات میں پہنچ چکے ہیں۔
سورس کا کہنا تھا: امریکن اور عراقی فورسز کو ان علاقوں میں بھاری جنگی سازوسامان کے ساتھ پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔/