
ایکنا نیوز- اردن کے اخبار الرای کے مطابق خواتین کا بین الاقوامی مقابلہ اردن کی وزارت اوقاف کے تعاون سے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
وزارت اوقاف سے وابستہ اسلامی امور کے ادارے کی سربراہ محترمہ حاتم سحیمات کا کہنا ہے: مقابلوں میں حفظ اور حسن قرآت شامل ہے جبکہ اول تا پنجم آنے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اردن سے وابستہ ادارہ اوقاف کے نمایندے بھی مقابلوں میں شامل ہے اور اس کا مقصد قدس کی اہمیت کو اسلامی دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔
حاتم سحیمات کا کہنا تھا: مقابلوں کی ججمنٹ کے لیے بین الاقوامی ماہرین کو دعوت دی گیی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعرات کو منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طالبات کو انعامات دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے قومی مقابلوں میں دوم حاصل پوزیشن حاصل کرنے والی «فاطمه شیرازی» اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایندگی کررہی ہیں۔/