روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے ۱۶۵ ڈالر امداد کا اعلان

IQNA

روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے ۱۶۵ ڈالر امداد کا اعلان

6:12 - March 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3505846
بین الاقوامی گروپ- ورلڈ بینک کے مطابق بنیادی سہولیات اور انفراسڑکچر کے علاوہ جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے ۱۶۵ ملین ڈالر فراہم کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے ۱۶۵ ملین ڈالر مختص کیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کو بنگلہ دیش کو دی جائے گی تاکہ انفراسڑکچر کے مسائل اور مالی مشکلات سے  مقابلہ کیا جاسکے۔

 

ورلڈ بینک کے سربراہ کے مطابق بنگلہ دیش کے  (Teknaf  اور  اوکهیا اوپازیلا (Ukhia Upazila) کے علاقے میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں پر پینے کے پانی اور سیوریج کے لیے کام کی اشد ضرورت ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپوں میں پانی، صحت اور لایٹنگ سمیت دیگر مسایل کے لیے مذکورہ رقم کو مختص کیا گیا ہے۔

 

ادارہ عفو بین الملل کے مطابق سال ۲۰۱۷ میں روھنگیا پر مظآلم کے آغاز سے ۷۵۰ هزار مسلمان خواتین اور بچے جان بچانے کے لیے فرار ہوچکے ہیں۔/

3796605

نظرات بینندگان
captcha