
ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادے کے لیے«جماران قرآنی مرکز» کے تعاون سے بیس روز سمر کیمپ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے
بارہ جون سے شروع ہونے والا کورس بیس دن تک جاری رہے گا، کورس میں کامیاب طلبا کو حفظ قرآن میں شرکت کے علاوہ اسکول کلاسز میں بھی آگے پڑھنے کی سہولیات دی جائیں گی۔
اطلاعیہ کے مطابق کورس میں جماعت سوم سے ہشتم تک کے طلبا اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں جنکے لیے ناظرہ قرآن کے ہمراہ دس سورتوں کا حفظ لازمی ہوگا۔
انٹری ٹیسٹ آٹھ اور نو جون کا صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا اور عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی کے باب العلم ، سولجر بازار اور جعفرطیار کے علاوہ مختلف دیگر کیمپس میں کلاسز اور ٹیسٹ دینے کے امکانات موجود ہیں۔
تمام کلاسزشام چار سے سات بجے تک منعقد ہوں گی جبکہ دیگر معلومات کے لیے جماران مرکزی آفس سولجر بازار یا فون نمبر 02132259374 اور 03351455112 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
