
ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق غزہ پر حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
حزبالله لبنان نے مزاحمتی فورسز کی استقامت کو سراہتے ہوئے عالمی برادری اور عرب حاکموں کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے ثابت کردیا کہ ظالم و غاصب رژیم کو شکست دینے کے لیے واحد راستہ مقابلے کا ہے ۔
حزبالله لبنان نے مقاومتی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عرب حاکموں کو اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرنی چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی توپخانہ اور بم باری کے نتیجے میں بچے اور خواتین سمیت پچیس سے زاید فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں، تازہ ترین خبروں کے مطابق گذشتہ روز جنگ بندی پر معاملہ طے پا گیا ہے۔/