
ایکنا نیوز- حرم مطهر امام علی(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شب قدر اور شہادت امام علی(ع) کی مناسبت سے عراق اور دیگر ممالک سے لاکھوں زائرین نے روضہ پر حاضری دیکر امام عصر کو پرسہ پیش کیا۔
حرم مطهر امام علی(ع) میں مختلف ماتمی دستوں نے امام عصر کو پرسہ بھی پیش کیا۔
«السومریه نیوز» کے مطابق عراقی وزرارت تعمیرات کے ڈائریکٹر علی حسین عبدالامیر کا کہنا تھا کہ ان ایام میں مختلف علاقوں کے تیس لاکھ زائرین کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
نجف کے مئیر وسام ساجت ناصر کا کہنا تھا: خدمات رسانی کے لیے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا جہاں ہر حصے میں ۸۸۰ رضاکار خدمات انجام دیں رہے تھے۔
انہوں نے تاکید کی کہ امیرالمؤمنین(ع)، کے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کی جائے۔/












