فلپائن میں شب قدر اور نابینا قاری کی تلاوت

IQNA

فلپائن میں شب قدر اور نابینا قاری کی تلاوت

11:11 - May 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506172
بین الاقوامی گروپ- دوسری شب قدر کی مناسبت سے منیلا میں قایم ایرانی مرکز میں محفل منعقد ہوئی جہاں قاری«شهاوی آرامپونی» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق منیلا میں ایران مرکز کے پروگرام میں بڑی تعداد میں ایرانی، پاکستان، کویتی اور فلپاین کے مومنین شریک تھے جنہوں نے حضرت علی(ع) کی شہادت پر سوگ بھی منایا۔

 

نماز باجماعت کے بعد فلپاین کے نابینا قاری «شهاوی آرامپونی»، کی تلاوت سے پروگرا شروع کیا گیا۔

 

پروگرام میں ایرانی سفیرمحمد تنهایی اور ایرانی سفارت کار بھی موجود تھے جہاں ایرانی عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین محمدرضا دستمالچی نے شب قدر اور مولاعلی کی سیرت کے حوالے سے خطاب کیا۔

 

انہوں نے دل کی صفائی اور نیک نیتی کو شب قدر کی عبادات میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا: صاف دلوں سے ان راتوں میں دوسروں کے لیے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

حجت‌الاسلام دستمالچی نے مزید کہا: دوسروں کو معاف کرکے خدا کی رحمت جذب کی جاسکتی ہے اور ان راتوں میں خدا سے مناجات بہترین سرمایہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام دستمالچی نے احکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور شب قدر کے حوالے سے دعا جوشن کبیر کی قرات کی گئی جبکہ سرپر قرآن رکھنے کا عمل بھی بجا لایا گیا۔/

3814933

نظرات بینندگان
captcha