آیت‌الله سیستانی نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا

IQNA

آیت‌الله سیستانی نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا

6:52 - December 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506993
بین الاقوامی گروپ- شیعہ مرجع تقلید کے نمایندے نے کربلا کے خطبہ جمعہ میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ «عبدالمهدی الکربلائی» نے کربلا معلی کے خطبہ جمعہ میں کہا: ملکی صورتحال بدستور بحران زدہ ہے اور ہزاروں مظاہرین اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ بعض افراد اغوا کیے گیے یا مارے گیے یا انکو دھمکیاں دی گئی ہیں۔

 

آیت‌الله سیستانی کے نمایندے نے اصلاحات اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت جلد تشکیل پائے گی۔

 

انہوں نے اصلاحات اور نئے انتخابات کی راہ میں بعض رکاوٹوں کی بھی مذمت کی۔

 

عبدالمهدی الکربلائی کا کہنا تھا: عراقی مرجع تقلید عوام کا حاکمیت کا سرچشمہ اور انکو حکومت کی قانونی حیثت کے لیے اہم کردار سمجھتے ہیں۔/

3865397

نظرات بینندگان
captcha