عراق؛ طلبا قرآنی مقابلوں کا اختتام + تصاویر

IQNA

عراق؛ طلبا قرآنی مقابلوں کا اختتام + تصاویر

11:28 - December 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506998
بین الاقوامی گروپ- طلبا قومی مقابلوں میں کامیاب طلبا کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی دی جائے گی۔

ایکنا نیوز- قومی علمی مرکز اور ادارہ اوقاف شیعیان کے تعاون سے مقابلہ منعقد ہوا جسمیں آستانہ عباسی کا تعاون بھی شامل تھا

ادارہ اوقاف کے سربراہ سیدعلاء موسوی کی زیرنگرانی مقابلوں میں کامیاب طلبا کو بین الاقوامی مقابلوں میں عراق کی نمایندگی دی جائے گی۔

 

قومی طلبا مقابلوں کی تقریب میں ججز کمیٹی کے سربراہ سامی الغراوی نے خطاب بھی کیا اور معروف عراقی قاری رافع العامری کا پیغام بھی پہنچایا۔

 

مذکورہ مقابلے صبح و شام کے اوقات میں منعقد ہوئے جبکہ مقابلوں میں تیس کے لگ بھگ قرآء شریک تھے۔

 

سامی الغراوی مقابلوں میں وقف و ابتدا ، مکی السعدی، حُسن حفظ قرآن، علی محمد، حُسن حفظ، علی عبود الطائی، تجوید، مصطفی الغالبی، صوت اور  فیصل مطر، لحن میں جج کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔

 

سامی الغراوی کے مطابق ، سیف مصطفی لطیف، موسی اکرم نعیس اور علی عباس حسین، حفظ  میں جبکہ حسین هادی اسماعیل، مقتدی حسین عناد اور دانیال کریمک غضبان تلاوت میں اول تا سوم آنے والوں میں شامل تھے۔/

3865531

نظرات بینندگان
captcha