
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «المسیره نیٹ» کے مطابق یمن میں انسانی حقوق کی تنظیم نے پریس کانفرنس میں پانچ سال گزرنے پر سعودی مظالم کی وحشتناک رپورٹ پیش کی جسکے مطابق ۱۷۰۰ روز کے بعد ۴۳ ہزار یمنی شہری برراہ راست سعودی حملوں میں جان بحق یا زخمی ہوچکے ہیں
یمنی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق سعودی حملوں میں بالواسطہ ہلاک ہونے والوں کی تعدد ۲۷۶ ہزار سے زاید ہوچکی ہے۔
رپورٹ میں مزید لکھا ہے: حملوں کے نتیجے میں ۹۸۰۰ افراد دائمی معذور ہوچکے ہیں جبکہ ان میں ۸۰۰ بچے شامل ہیں اور اسی طرح پانچ سال کے عرصے میں ۸۰ ہزار بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔
یمن میں مکرر حملوں کے نتیجے میں، ۲۴ ملین یمنی کو فوری طور پر خوراک، صحت اور دیگر میڈیکل سہولیات کی ضرورت ہیں جبکہ محاصرے کی وجہ سے امداد رسانی میں شدید مشکلات در پیش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ۳۴۰ هزار یمنی کو فوری طور پر بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے جنکو روکا گیا ہے اور ۸ هزار کو الدریهمی کے علاقے میں محاصرے کی وجہ سے فوری امداد درکا ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حملے کی وجہ سے ۸۵ فیصد افراد غربت کی نچلی لائن اور ۶۵ فیصد بیروزگار ہوچکے ہیں۔
سعودی الاینس امریکہ اور امارات کی مدد سے مارچ ۲۰۱۵ سے یمن پر حملہ آور ہے اور زمین و فضاء سے حملے کیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے لاکھوں یمنی در بدر اور آوارہ ہوچکے ہیں۔/