افغانستان؛ «اشرف غنی» انتخابات میں کامیاب قرار

IQNA

افغانستان؛ «اشرف غنی» انتخابات میں کامیاب قرار

8:30 - December 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3507003
بین الاقوامی گروپ- افغان میڈیا کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے میں اشرف غنی کو برتری حاصل ہے۔

ایکنا نیوز- افغان تجزیہ نگاراور «دید» نیوز کے سربراہ سیدعلیرضا محمودی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا:

افغانستان میں ابتدائی نتاِیج کے مطابق اشرف غنی ۵۱ فیصد ووٹ کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: دیگر امیدوار تین دن تک انتخاباتی کمیشن میں شکایت کرسکتے ہیں اور انکی شکایات پر کمشین اقدامات کا مجاز ہے۔

 

محمودی کا کہنا تھا: عبدالله عبدالله ۳۹ فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے اور ان کا فاصلہ اشرف غنی کے ساتھ تین لاکھ ووٹوں کا ہے اور اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اشرف غنی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

 

انکا دیگر امیدواروں کے حوالے سے کہنا ہے: ۵ اہم صدارتی امیدواروں نے اشرف غنی کی حمایت کی ہے اور اس سے بڑا اثر پڑا ہے۔

 

محمودی کے مطابق اٹھارہ لاکھ کے لگ بھگ رائے دہندگان نے ووٹ کاسٹ کیا ہے اور اشرف غنی کی حکومت باقی رہنے کا زیادہ امکان موجود ہے۔/

3865788

نظرات بینندگان
captcha