لبنانی اسقف: تلاوت قرآن؛ لبنان کلیسا کے پروگرام کا حصہ

IQNA

لبنانی اسقف: تلاوت قرآن؛ لبنان کلیسا کے پروگرام کا حصہ

10:25 - December 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3507012
بین الاقوامی گروپ- برنارڈ بشور کے مطابق کرسمس جشن کے موقع پر حضرت عیسی(ع) اور حضرت مریم ع کی شخصیت پر گفتگو کے ہمراہ تلاوت بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

ایکنا نیوزسے گفتگو میں بعلبک صوبے کے شہر«جدیدة الفاکهة» کے کلسیا  «سیدة بشارة» کے اسقف اعظم برنارڈ بشور نے

کا کہنا تھا: حضرت عیسی(ع) کی ولادت کے جشن میں بقائے باہمی ، امن و محبت اور دوسروں سے پیار کی تعلیمات پر تاکید کی جاتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ جشن مسیح(ع) میں مسلمان بھی شریک ہوتے ہیں اور انکو ہم دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 

 کلیسا میں تلاوت قرآن

 

برنارڈ بشور جو العین میں  «حضرت الیاس(ع)» کلیسا کے بھی پادری ہے کا کہنا تھا: میلاد مسیح(ع) میں ہمارے مسلمان بھای شریک اور کلیسا میں حضرت مریم(س) و حضرت عیسی(ع) کی شان میں اترنے والی آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ انسانوں میں محبت اور رواداری تمام انبیاء کی ہدایت تھی اور ہم سب کو اس حوالے سے کام کرنا چاہیے۔

 

کرسمس میں عیسائیوں کے پروگرامز

 

برنارڈ بشور نے لبنان میں حضرت مسیح(ع) کے جشن کے حوالے سے کہا کہ تمام گلیوں اور کلیساوں کو سجایا جاتا ہے اور دعاوں کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایکدوسرے کے پاس آنا اور تحفہ دینا بھی پروگرام کا حصہ ہے جو بالخصوص حضرت عیسی(ع)، کی ولادت کی رات یعنی چوبیس دسمبر کی رات کو منایا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بیروت مین شہر سے باہر بھی لوگ میلاد مسیح(ع) کے حوالے سے  «بعلبک ــ هرمل» کے کلیسا میں زیارت کے لیے جاتے ہیں مگر اس سال مظاہروں اور اقتصادی مشکلات سے یہ متاثر ہوسکتا ہے۔

 

۲۵ دسمبر؛ لبنان کی قومی عید

 

لبنانی اسقف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  حضرت مسیح(ع) کی ولادت وحدت اور محبت کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے اور اسی حوالے سے لبنان میں اس دن کو قومی عید کے دن کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ  حضرت عیسی(ع)  دوستی محبت اور امن کے لیے مبعوث ہوئے اور ضرورت ہے کہ ہم ان تعلیمات  کے فروغ کے لیے ملکر کام کریں۔

لبنانی اسقف:تلاوت قرآن؛ لبنان کلیسا کے پروگرام کا حصہ

این اسقف مسیحی در ادامه بر ضرورت احترام به اعتقادات یکدیگر تأکید کرد و گفت: آیات فراوانی در قرآن در باب احترام به اعتقادات و ارزش‌­های یکدیگر نازل شده است که باید به درستی به آن‌ها عمل شود و از هرگونه حاشیه‌­روی پرهیز کرد. ما باید این تشویق­‌هایی که از سوی ادیان برای همزیستی و احترام به دیگران شده را در سطح خانواده و کشور خود عملی کنیم.

 

نسل نو کی تربیت

 

انکا کہنا تھا کہ امن و دوستی کے فروغ کے لیے نسل نو کی تربیت آغاز سے کرنے کی ضرورت ہے جیسے جاپان میں بچوں کو پانچ سال کی عمر سے دوسروں کے احترام کا درس دیا جاتا ہے ایسے ہی ضرورت ہے سب اس کے لیے نسل نو کی تربیت پر شروع سے توجہ دیں۔

 

لبنانی اسقف:تلاوت قرآن؛ لبنان کلیسا کے پروگرام کا حصہ

مغرب بقائے باہمی کا نمونہ نہیں

 

لبنانی اسقف نے مغرب کی بدترین اخلاقی فضاء اور ہم جنس پرستی، سقط جنین اور مادی گرائی کو بدترین قرار دیتے ہویے کہا کہ ایسا معاشرہ مثالی نہیں ہوسکتا ہے اور اس سے ہٹ کر ادیان کی تعلیمات پر حقیقی انداز میں عمل سے معاشرہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

 

مغربی ایشیاء میں عیسائی حالت زار

لبنانی اسقف:تلاوت قرآن؛ لبنان کلیسا کے پروگرام کا حصہ

برنارڈ بشور نے عراق،شام، لبنان میں عیسایی افراد اور مسلمان حکومتوں کے حوالے سے کہا کہ دو ہزار سال سے ہم یہاں موجود ہیں مگر سب لوگ مذہبی عقائد کے حوالے سے مکمل آزاد ہیں اگرچہ اخری سالوں میں داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کی وجہ سے مظالم کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسلمان حکومتوں کو چاہیے کہ وہ انبیاء کی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دیں اور اسی میں سب کی بقاء اور کامیابی پوشیدہ ہے۔/

 

 جشن کی تصاویر:

ادیت شده، تلاوت قرآن؛ برنامه وحدت‌بخش کلیساهای لبنان در کریسمس
 
ادیت شده، تلاوت قرآن؛ برنامه وحدت‌بخش کلیساهای لبنان در کریسمس
 
ادیت شده، تلاوت قرآن؛ برنامه وحدت‌بخش کلیساهای لبنان در کریسمس
 
ادیت شده، تلاوت قرآن؛ برنامه وحدت‌بخش کلیساهای لبنان در کریسمس

3865958

نظرات بینندگان
captcha