
ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا، اس موقع پر نگران عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات عراق کی خودمختاری سے مشروط ہیں، جنرل قاسم سلیمانی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ مجھ سے ملنے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل کسی طرح عراق کے مفاد میں کہہ کر پیش نہیں کیا جاسکتا لہٰذا عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا اقدام کرے، مشکلات کے باوجود غیر ملکی فوجوں کا انخلاء عراق اور امریکا کے مفاد میں ہوگا۔