IQNA

10:14 - January 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507080
بین الاقوامی گروپ- مسلمان رکن کانگریس«ایلهان عمر» نے ٹرمپ کی جنگ طلبی کی مذمت کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں کو امن پروسز کے خلاف عمل قرار دیا۔

ایکنا نیوز- سومالین نژاد مسلمان خاتون رکن کانگرس ایلھان عمر نے ٹرمپ کی جنگی طلبانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا : من ایک جنگ سے متاثرہ ملک میں رہ چکی ہوں اور جنگ کی تباہ کاریوں سے اچھی طرف واقف ہوں۔ ٹرمپ ایک لامحدود جنگ کی طرف جارہا ہے ، انہوں نے عوام کو جنگ مخالف مظاہروں کی دعوت دیتے ہوئے کہا: میں اپ لوگوں سے چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ دیں۔

 

انہوں نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جسمیں کہا گیا ہے کہ وہ سخت ترین پابندیاں عاید کررہا ہے۔

 

عمر نے پابندیوں کو خلاف امن اور اقتصادی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں کافی بیمار افراد ایران میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ایسا ممکن نہیں کہ ایک طرف آپ امن کی دعوت دیں اور پھر سخت پابندیوں کی بات کریں یہ کھلا تضاد ہے۔/

3870446

نام:
ایمیل:
* رایے: