
ایکنا نیوز- المسیره، نیوز کے مطابق انصاراللہ یمن کے ترجمان «محمد عبدالسلام»، نے سوڈان میں حکومت کی منفتقلی کونسل کے سربراہ اور صھیونی وزیراعظم کی ملاقات کو خطرہ اور انقلاب سوڈان کے لیے گمراہی کا سبب قرار دیا۔
عبدالسلام نے ٹوئٹ کیا ہے: سوڈان میں دولت کی منتقلی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح برهان یمنی جنگ میں مقدس مقامات کے نام پر یمن سے جنگ کرتا ہے مگر شاید انکی نگاہ میں مقامات کی حفاظت کا راستہ صھیونی مفادات کے در سے گزرتا ہے اور وہ صھیونی مفادات کے لیے سرگرم ہے نہ کہ سعودی۔
عبدالسلام نے سوڈانی عوام کو اس خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ انقلاب کے درست راستے کو گمراہی سے روکنا چاہیے ورنہ یہ ملک صھیونی مفادات کی قربانی بن سکتا ہے۔
یمن سپریم کونسل کے سنئیر رکن «محمد علی الحوثی»، نے بھی ٹوئٹر میں «بنیامین نتن یاهو» اور «عبدالفتاح البرهان»، کی ملاقات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ : سوڈانی عوام عبدالفتاح البرهان کو معاف نہیں کرے گی۔
انکا کہنا تھا: اس ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ نتن یاہو سوڈانی فوج کو مزدور بنا کر مفت کے وعدے کرے۔/