
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے ستائیسویں بین الاقوامی مقابلے شروع ہوچکے ہیں جنمیں ۶۳ ممالک سے ۸۵ قرآء حصہ لے رہے ہیں۔
مختلف عربی ممالک سے دس ماہرین قرآن قاہرہ ہوٹل میں منعقدہ مقابلوں میں ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔
وزیر اوقاف مصر «محمد مختار جمعه» نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم
«مصطفی مدبولی»، کا پیغام سنایا جس کے مطابق جلد ہی ملک بھر میں مزید ۱۲۵۰ قرآنی مدرسے کھولے جائیں گے۔
ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے قاری عبدالباسط عبدالصمد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے بارہ لاکھ مصری پونڈ مختص کیے گیے ہیں۔
مقابلوں میں حفظ کل قرآن بمع تجوید، تفسیر و درک قرآن عربی بولنے والے طلبا اور طالبات کے لیے، حفظ کل قرآن بمع تجوید و قرآن فھمی خوش آواز حفاظ کے لیے اور تیس سال سے کمر عمر جوانوں کے درمیان، حفظ قرآن بمع تجوید افریقن قرآء کے لیے، حفظ کل قرآن بمع تجوید ۱۲ سال سے کمر عمر کے بچوں کے لئے منعقدہ ہوں گے جو بدھ تک ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔
جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب انعامات کی تقریب ۲۷ رمضان المبارک کی رات کو منعقد ہوگی جسمیں مصری صدر عبدالفتاح سیسی بھی شرکت کریں گے۔/