IQNA

7:52 - February 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507234
بین الاقوامی گروپ- عراقی پارلیمینٹرین گروپ «سائرون» نے کہا ہے کہ امریکہ اہم رہنماوں کو قتل اور انکی شخصیت متنازعہ بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔

ایکنا نیوز-  السومریه نیوز کے مطابق عراقی پارلیمنٹرین گروپ «سائرون» نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق شخصیات اور انکے عقاید و نظریات کو خراب کرنا امریکی سازش ہے۔

 

سائرون گروپ جو مقتدی صدر سے وابستہ ہے انکا مطالبہ ہے کہ حکومت فساد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ داعش کی طرح بعض لوگ امن وامان کی فضاء خراب کرنے پر مامور ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی مظاہرے سب کا حق ہے مگر احتجاج میں اہم رہنماوں کے عقاید اور شخصیت کو نشانہ بنایا مخصوصا  صدر تحریک سے وابستہ افراد کو خراب کرنا امریکی سازش کا حصہ ہے۔

سائرون نے احتجاج اور مظاہروں میں اھداف سے ہٹنے اور امن و امان خراب کرنے والوں کی مذمت کی ہے۔/

3878605

نام:
ایمیل:
* رایے: