ایرانی عوام کا تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

IQNA

ایرانی عوام کا تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

11:01 - March 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507324
تہران( ایکنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور طلباء نےکورونا وائرس کے دباؤ کے باوجود بھارت میں ہندو دہشت گرد بلوائیوں کے ہاتھوں دہلی اور دیگر مقامات پر بھارت نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ حملوں اور ان کے مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

کے عوام اور طلباء نےکورونا وائرس کے دباؤ کے باوجود بھارت میں  ہندو دہشت گرد بلوائیوں کے ہاتھوں دارالحکومت  دہلی اور دیگر مقامات پر بھارت کے نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ حملوں اور ان کے مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے منظم سازش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ مظاہرین نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بھارتی مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑےگا۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زوردیا تھا۔ ایران کے اعلی حکام میں بھارت میں ہونے والےمسلم کش فسادات میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ایران نے بھارتی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ سخت شرائط میں بھارتی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔

نظرات بینندگان
captcha