IQNA

5:26 - March 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507331
تہران( ایکنا) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اولیاء اللہ کے چاہنے والے امن پسند ہیں، جو دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔

 کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے امن، محبت اور اخوت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن و سلامتی، محبت و بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں، اولیاء اللہ کے چاہنے والے امن پسند ہیں، جو دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں، بھارت مذہبی تنگ نظری تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، سیکولر کا دعویدار دہشتگرد ملک بن گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کراچی میں ابھی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز کی عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت میں نوجوان بچیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی تمام حدودیں پار ہو چکی ہیں، مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی داستان سے انسانیت شرما گئی ہے، بھارتی انتہاپسند ہندو کھلے دہشتگرد ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی جنونی ہندؤں کے خلاف اقدامات کریں، مسلمانوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حج فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور حج فارم میں فوری طور پر ختم نبوت کا خانہ شامل کیا جائے، قادیانی فتنہ ہیں، جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرکے اُمہ کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔

848224

نام:
ایمیل:
* رایے: