IQNA

10:05 - April 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507515
تہران(ایکنا) ایرانی پاسداران انقلاب نے کورونا وائرس کی تشخیص کا آلہ متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ آلہ متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آلہ متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ایئرپورٹ یا ٹریفک حکام کے پاس گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینا کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے مذکورہ آلے کو 15 اپریل کو ایک چھوٹی تقریب میں متعارف کرایا۔

آلے کو متعارف کرانے والی تقریب میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے بھی شرکت کی۔

آلے کو متعارف کراتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ مذکورہ آلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور اسٹیٹ آف دی آرٹ آلہ ہے جو کہ دنیا میں کسی اور ملک کے پاس نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ آلہ کورونا سے متاثرہ شخص کی نشاندہی 100 میٹر کی دوری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی آلہ کسی بھی ایسے علاقے کی نشاندہی بھی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جہاں پر کورونا کی نمی موجود ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب کے سائنسدانوں کی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا آلہ محض 5 سیکنڈ میں نتائج دیتا ہے اور اس کے نتائج کورونا ٹیسٹ سے 80 فیصد ملتے جلتے ہیں یعنی آلہ 80 فیصد درست نشاندہی کرتا ہے۔

آلے کو متعارف کراتے ہوئے کمانڈر کا کہنا تھا کہ مذکورہ آلے کے استعمال کے بعد تشخیص کیے گئے شخص کے بلڈ ٹیسٹ کرنے سمیت دیگر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ َ

ایران اسلامی ممالک میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہاں پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

1126695

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: