تہران(ایکنا) ہر سال کی مانند اس سال بھی رھبرمعظم کی شرکت کے ساتھ قرآن محفل منعقد ہوگی تاہم اس بار یہ محفل آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔

رھبر معظم حضرت آیتالله العظمی خامنهای کے آفس کے مطابق اس سال کورونا بحران کی وجہ سے محفل انس با قرآن نامور قرآء کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگی تاہم عوام کی شرکت نہیں ہوگی اور محفل آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔
مذکورہ محفل انس با قرآن اول رمضان یعنی بروز ہفتہ سے روزانہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے منعقد ہوگی۔

مذکورہ محفل مختلف ایرانی چینلز اور KHAMENEI.IR کی ویب سائٹ سے نشر ہوگی۔/