IQNA

10:06 - July 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507874
تہران(ایکنا) مصری فٹبالر اور اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے اپنے آبائی علاقے میں کورونا کے لیے ایمرجنسی ہسپتال قایم کردیا.

معروف انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی  محمد صلاح کے فنڈ سے مصر میں انکے آبائی علاقے میں کورونا کے مریضوں کے لیے ایمرجسنی ہسپتال قایم کیا گیا ہے۔

انکے آبائی سٹی نجریج کے مئیر نے ہسپتال کو ۲۸ ساله اسٹار کھلاڑی کی سخاوت کا ثبوت قرار دیا.

 

ماهر شتیه، کا کہنا تھا کہ محمد صلاح، نے ہسپتال کے تمام اخراجات ادا کردیے ہیں جس پر ۲۵۰ ملین مصری پونڈ لاگت آئی ہے.

 

ٹیلی ویژن پر گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ اس علاقے کو ہسپتال کی اشد ضرورت تھی.

لیورپول مسلمان اسٹار کی جانب سے کورونا ہسپتال کا قیام

نجریج کی آبادی ۲۰ هزار پر مشتمل ہے اور مصر جہاں کورونا مثبت کیسز کی تعداد ۷۴ هزار ہوچکی ہے اور اب تک ۳ هزار  ۲۰۰ اموات ہوچکی ہیں۔/

3908869

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: