اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا

9:52 - August 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508060
تہران(ایکنا) او آئی سی نے غزہ کے محاصرہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی پر عالمی برادری سے اسرائیل کی سزا کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے پر اسرائیل کی گوش مالی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مذکورہ تنظیم سے وابستہ انسانی حقوق کی کمِیٹی کا کہنا تھا کہ یہاں پر لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم اور انکے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

 

تنظیم کے مطابق کورونا بحران کے باوجود یہاں پر تعصب کی پالیسی کے ساتھ فلسیطنیوں کو خطرات سے دوچار کیا گیا ہے

 اور حفاظتی اصول کے نام پر لوگوں کو بیماری کے علاج سے روکا جارہا ہے۔

 

کمیٹی نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی شکایت کی ہے۔

 

کمیٹی کے مطابق کورونا کے نام پر یہاں پر بیجا اور متعصبانہ پالیسیسوں کے ساتھ تمام انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے.

 

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیل کے مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں./

3916100

 

نظرات بینندگان
captcha