فلسطینی تنظیموں کا اسرائیلی وفد کے دورہ امارات پر رد عمل

IQNA

فلسطینی تنظیموں کا اسرائیلی وفد کے دورہ امارات پر رد عمل

9:07 - September 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508149
تہران(ایکنا) فلسطینی جھادی تنظیموں نے تل ابیب سے ابوظبی پہلی فلائیٹ پر رد عمل میں اس کو فلسطین کی پشت پر خنجر کا وار قرار دیا ہے۔

اسلامی فلسطینی جھادی تنظیم (حماس) نے اسرائیلی-آمریکی وفد کے دورہ اسرائیل جو گوریان ائیرپورٹ سے ابوظبی پر اترا، اس عمل کو فلسطینی عوام کی پشت پر خنجر کا وار قرار دیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: اسرائیل سے دوستی پر امارات اصرار کررہا ہے اور غلطی پر شرمندگی کی بجائے اس کی تائید کررہا ہے. ابوظبی کا اقدام تاریخ کے پہیے کو گھوما نہیں سکتا اور لوگ اس غاصب کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے.

 

حماس کے ترجمان «حازم قاسم» امارات کا اس اسرائیلی امریکی وفد کا استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ انکے حکم کی تعمیل پر مامور ہوچکا ہے.

 

انکا کہنا تھا: امارات و اسرائیل میں دوستی، عرب سلامتی کے خلاف عمل ہے اور اس سے مسائل بڑھے گا اور فائدہ صرف اسرائیل کو پہنچے گا۔

 

دیگرفلسطینی تنظیموں نے بھی اسرائیلی وفد کے دورہ پر بیان میں کہا ہے کہ صھیونی وفد کا استقبال اس بات پر دلیل ہے کہ فلسطینی خون کا ناحق سودا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی-آمریکی وفد کا دورہ براستہ سعودی عربیہ خیانت کا سلسلہ وار کڑی ہے۔/

3920159

نظرات بینندگان
captcha