IQNA

9:14 - September 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508152
فلسطینی جھادی تنظیم نے امارات میں صھیونی وفد کے استقبال کو تاریخ و اخلاق سے انحراف قرار دیتے ہوئے اس کو شرم آور قرار دیا۔

اسلامی جھادی تنظیم کے شعبہ تعلقات کے ترجمان «داوود شهاب» نے امارات میں صھیونی-امریکی وفد کے استقبال کو شرم آور قرار دیا ہے۔

داوود شهاب نے استقبال کو اسرائیلی خدمت کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے اس امارات کی تاریخ اور اخلاق سے روگردانی قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ کم ترین تعریف میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ عمل مظلوم فلسطینی عوام کی پشت پر خنجر کا وار ہے۔

 

اسلامی جھادی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا: شرم کی بات ہے کہ اس رژیم کا استقبال کیا جائے جنہوں نے غزہ کا محاصرہ اور قدس کی یہودی سازی کرچکا ہے۔/

3920167

 

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: