
فلسطین کے «محمود عباس» کے نمایندے کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ عرب لیگ اجلاس میں دیگر ممالک کو قائل کریں ہ وہ امارات کو عقب نشینی پر مجبور کریں۔
«نبیل شعث» نے «آناطولیہ» نیوز سے گفتگو میں کہا: «بدھ کو ہونے والی عرب لیگ نشست میں اس لیگ کے قوانین کے برخلاف بدترین خلاف ورزی اور غاصب رژیم سے رابطے کا جایزہ لیا جائے گا».
انکا کہنا تھا: «عرب ممالک امارات سے مطالبہ کرے گا کہ وقت اور ہمارے معاملات کا تقاضا ہے کہ وہ اس معاملہ سے عقب نشینی اختیار کرے».
شعث نے بعض دیگر ممالک کے اسرائیل سے رابطوں پر کہا: «خدشات موجود ہیں تاہم ہم پوری طاقت سے اپنے واضح موقف کو پیش کریں گے تاکہ دیگر لوگ آسانی سے ایسے اقدامات سے باز رہیں».
عرب لیگ کی ایک سو چونویں نشست آج منعقد ہورہی ہے جسمیں عرب ممالک کے وزراء خارجہ سطح پر اجلاس بلانے پر غور ہوگا جو ممکنہ طور پر بدھ نو ستمبر کو بلایا جاسکتا ہے۔
مذکورہ اجلاس میں عرب مماک کے مسائل، مسئله فلسطین، عرب- اسرائیل معاملات کے امور ایجنڈے میں شامل ہیں۔
عرب میڈیا بالخصوص بحرینی اخبار «بحرین الیوم» نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عرب لیگ اجلاس نے فلسطین کی جانب سے امارات- اسرائیل رابطہ کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ رد کردیا ہے۔/