IQNA

8:27 - October 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508287
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس حسینی و عباسی کے مطابق اس سال کربلا میں ۱۰ هزار مواکب لگائے گیے ہیں۔

حرم امام حسین(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زائرین کی سہولت اور خدمت کے لیے کربلا شہر میں اس سال اربعین کے موقع پر دس ہزار مواکب لگائے جارہے ہیں۔

 

مذکورہ شعبے کے نمایندے «هاشم الموسوی» کا کہنا تھا: کربلا میں مواکب پولیس اور دیگر شعبوں کی ہم آہنگی سے لگائے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ۸۸۰۰ مواکب شہر سے باہر اور شہر کربلا میں حرم امام حسین و ابوالفضل العباس(علیهما السلام) اور باقی عزاداری کے لیے مواکب ایس او پیز پر عمل در آمد کے ساتھ لگائے گیے ہیں۔

 

جنوبی عراق کے صوبہ ذی‌قار میں بھی زائرین کے لیے جابجا مواکبوں کا اہتمام ہیں جو شب و روز زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

 

ذی وقار میں مواکب کے نمایندے «فاضل عباس الاسماعیلی»، کا کہنا تھا: ذی قار میں مراجع تقلید اور وزارت صحت کی ہدایات پر ایس او پیز کے ساتھ مواکب کام کررہے ہیں اور پذیرائی کے لیے ڈیسپوزیبل برتن استعمال کیے جاتے ہیں۔

 

موکب میں کام کرنے والی خاتون«ام عباس» جو نو سالوں سے زائرین کی خدمت کررہی ہے کا کہنا تھا: خواتین بھی حضرت زینب(س) کی سیرت میں راہ و مقصد  امام حسین(ع) کے لیے خدمات انجام دیں سکتی ہیں۔/

3926544

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: