سعودی بیان پر فلسطینی شخصیات کا شدید اعتراض

IQNA

سعودی بیان پر فلسطینی شخصیات کا شدید اعتراض

8:45 - October 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508337
تہران(ایکنا) اسلامی تحریک حماس نے سابق سعودی اینٹلی جنس سربراہ اور امریکہ میں سفیر کے فلسطین مخالف بیان پر شدید اعتراض کیا ہے۔

حماس تحریک اور جہادی تنظیم کے نمایندوں نے امریکہ میں سابق سفیر اور سعودی اینٹلی جنس سربراہ شهزاده «بندر بن سلطان بن عبدالعزیز» کے فلسطین مخالف بیان پر شدید اعتراض کیا ہے۔

 

حماس کے ترجمان «سامی ابو زهری» نے العربیه سے بندر بن سلمان کے انٹرویو کو «افسوسناک» قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں صرف غاصب اسرائیل کی خوشنودی کے لیے کی جاتی ہے۔

 

ایک اور فلسطینی تنظیم کے سنئیر عہدہ دار «صائب عریقات» نے ٹوئٹ کیا ہے: جو بھی چاہتا ہے کہ عرب اپنی شرافت کو واشنگٹن میں فروخت کرے یا اسرائیل سے دوستی کی راہ ہموار کرے، وہ فلسطین اور فلسطینی جہاد بارے بات کیے بغیر اس کام میں آذاد ہے۔

 

بندر بن سلطان نے سعودی ٹیلی ویژن العربیہ سے گفتگو میں کہا تھا کہ فلسطین ریاض کی حمایت کو اہم سمجھتا ہے، انہوں نے اسرائیل سے دوستی میں بحرین اور امارات پر فلسطینی اعتراضات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔/

3928343

 

 

نظرات بینندگان
captcha