عراقی جوان کا قرنطینه میں قرآنی کارنامہ

IQNA

عراقی جوان کا قرنطینه میں قرآنی کارنامہ

7:35 - November 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508466
تہران(ایکنا) عراقی جوان نے قرنطینہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف چھ مہینے میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔

آستانہ حسینی کے دارلقرآن کے طالب علم «محمد شاکر شناوه» نے کورونا بحران میں قرنطینے سے بھرپور استفادہ اٹھاتے ہوئے قرآن مجید حفظ کیا ہے.

 

سال ۲۰۰۴ کو  بصره کے شمالی علاقے میں پیدا ہونے والے جوان نے آن لائن کلاسز اور سہولیات سے فایدہ اٹھاتے ہوئے

استاد  «حمزه جاسم البطاط» کی زیرنگرانی حفظ پر کام شروع کیا۔

 

بصرہ میں قرآنی ٹیلنٹ کافی زیادہ موجود ہیں اور آستانہ حسینی کے«هزار حافظ» پروگرام میں کافی طلباء شریک ہیں۔

 

مسجد کوفه میں تقریب تقسیم انعامات

 

عراق میں شروع ہونے والے نویں قرآنی مقابلہ مسجد کوفه میں منعقد ہوئے جہاں کافی قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے۔

 

ان مقابلوں میں عراق کے عبدالله زهیر هادی نے پہلی پوزیشن، نابیناوں کے خصوصی مرکز کے جوان حسین هادی اسماعیل نے  دوم جبکہ حرم امامین عسکریین(ع) کے طالب علم اسحاق کاظم عطیه نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

حفظ میں آستانہ حسینی کے حیدر شرقی ثامر نے پہلی، آستانہ علوی کے طالب علم علی عباس حسین اور آستانہ حسینی کے مرتضی علی ناجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔/

3933932

نظرات بینندگان
captcha