
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق عمان میں ایرانی ثقافتی سفیر سیدعلی موسویزاده نے عمان میں وزارت اوقاف کے سیکریٹری محمد بن سعید المعمری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ علمی و ثقافتی اور مذہبی شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
موسویزاده نے دونوں ممالک میں مشترکہ میراث اور ثقافت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآنی امور، علمی، تحقیقی اور مختلف نمایش گاہوں کے حوالے سے صلاحتیں موجود ہیں اور ایکدوسرے کے تجربوں سے بخوبی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
محمد بن سعید المعمری نے بھی ایران و عمان میں دوستانہ اور گہری محبت اور تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا: دونوں ممالک میں ایسی گنجائش موجود ہے اور ایکدوسرے سے ملکر کام کرنے سے ان شعبوں کو تقویت ملے گی۔/