اردگان کا قدس کے دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی سرزمین پر تاکید

IQNA

اردگان کا قدس کے دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی سرزمین پر تاکید

6:23 - November 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508562
تہران(ایکنا) رجب طیب اردوغان نے کہا کہ انکا ملک مسئله فلسطین میں قدس کے ساتھ الگ ملک فلسطین کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ انکا ملک مسئله فلسطین میں قدس کے ساتھ الگ ملک فلسطین کے لیے آواز تمام فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

اردوغان ملت فلسطین کے ساتھ یکجتہی کے دن کے موقع پر استنبول میں «انجمن قانون سازی دوستدارن قدس» عمارت کے افتتاح کی تقریب سے پیغام میں کہا کہ ہم تمام فورم پر فلسطینی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ظلم و انصافی کے خاتمے تک کام کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا: «ہم الگ ملک بنام فلسطین جسکا دارالحکومت قدس ہو جو ۱۹۶۷ کے اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق تسلیم شدہ ہے اس کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے».

 

ترک  صدر نے  قدس کو عالم اسلام کے لیے فخر کا باعث قرار دیا اور ترک عوام سے فسلطینی حمایت کے لیے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

انکا کہنا تھا: « عالم اسلام کو اختلاف بھلا کر مشترکہ مفادات کے لیے کام کرنا چاہیے.»

3938168

نظرات بینندگان
captcha