
ویانا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق مذکور رونمائی کی تقریب حضرت عیسی مسیح(ع) کی ولادت کے موقع پر آن لائن منعقد کی گئی۔
آسٹریا کے وقت کے مطابق شام پانج بجے تقریب منعقد ہوئی جبکہ اس موقع پر کتاب «حکمتنامه عیسی بن مریم(ع)» کی آڈیو فائل بھی پش کیا گیا۔
ایران میں قرانی و حدیث یونیورسٹی کے سربراہ آیتالله محمد محمدی ری شهری، کتاب کے مترجم راشا الصادق، اور ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر مهرداد آگاهی بھی تقریب میں شریک تھے۔
آسٹریا میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین محمود منتظری، اور آسٹریا میں بین المذاہ ب مرکز کے سربراہ پٹروس بشٹه دیگر قابل ذکر مہمانوں میں شریک تھے۔/