مصری ماہر قرآن «احمد مصطفی کامل» کوچ کرگیے

IQNA

مصری ماہر قرآن «احمد مصطفی کامل» کوچ کرگیے

10:10 - February 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3508868
تہران(ایکنا) ماہر علوم قرآنی اور دانشور احمد مصطفی کامل۸۲ سال کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہوگیے۔

مصری ویب سائٹ «صدی البلد» کے مطابق مرحوم کو گذشتہ روز نماز جمعه کے بعد قاہرہ شہر کی مسجد «الرحمن الرحیم» میں تشیع اور آبائی قبرستان «باب النصر» میں منتقل کیا گیا۔

 

ماہر قرآن عالم دین کی تشیع جنازہ میں علما اور طلبا کی بڑی تعداد کے علاوہ معروف قرآء جیسے  یاسر الشرقاوی اور دیگر قرآء بھی شریک تھے۔

 

معروف قاری اور استاد عبدالفتاح طاروطی اور دیگر قرآنی ماہرین نے اس دانشور کے انتقال پر سوشل میڈیا میں اس کو بڑا نقصان قرار دیا ہے.

 

شیخ احمد مصطفی کامل معروف قاری  شیخ مصطفی اسماعیل کے قریبی دوست تھے جس کے  ۲۲۰۰ فایل آڈیو ریکارڑنگ اور متعدد کسیٹیں موجود ہیں۔

 

انہوں نے بہت سے قرآنی شاگردوں کی تربیت کی ہے جنمیں مصطفی ابوزید، محمود الطوخی، یاسر الشرقاوی سرفہرست ہیں جبکہ انکے شاگرد مراکش، الجزایر، ملایشیا، انڈونیشیاء ، ترکی اور آسٹریا میں موجود ہیں۔

 

بہت سے مراکز اور اسلامی مدرسوں کے استاد احمد مصطفی کامل سے مستفید ہوچکے ہیں۔/

3952219

نظرات بینندگان
captcha