مصر؛ حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے شروع

IQNA

مصر؛ حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے شروع

9:16 - February 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3508911
تہران(ایکنا) چودہویں پورٹ سعید حفظ و صوت مقابلے کل سے شروع ہوچکے ہیں۔

پورٹ سعید حفظ قرآن کریم مقابلوں کی کمیٹی کے مطابق افتتاحی تقریب میں تصحیح مصحف‌الازهر کے سربراہ عبدالکریم صالح،

معروف قاری شیخ عبدالفتاح طاروطی اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

چودہویں پورٹ سعید حفظ و صوت مقابلے  معروف قاری «شیخ محمود خلیل الحصری» کی یاد میں منعقد کیے گیے ہیں جو کل سے شروع ہوچکے ہیں۔

 

حفظ و صوت مقابلوں میں بائیس ممالک سے  ۵۲ قرآء و حفاظ حفظ قرآن کریم، صوت و لحن اور ابتهال کے مقابلوں میں شریک ہیں۔

 

 پورٹ سعید حفظ و صوت مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں اور اس سال وزیر اعظم مصطفی مدبولی اور پورٹ سعید کے گورنر عادل الغضبان کی زیر صدارت شروع کیے گیے ہیں۔/

3954159

نظرات بینندگان
captcha