اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اظہار تشویش

IQNA

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اظہار تشویش

15:50 - February 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3508925
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اظہار تشویش
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین یو این ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عوام سے زمین اور روزگار میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیا ہے۔

 

انسانی حقوق کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مئی 2020 میں نام نہاد ڈومیسائل قوانین پاس کیے، بھارت کی نام نہاد قانون سازی سے کشمیری عوام اپنا تحفظ یقینی بنانے سے محروم ہوئے۔

 

یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھا رہا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرے۔

245675

نظرات بینندگان
captcha