امام جمعه نجف: ایران سے پنگا لینا اسرائیل کو برباد کرے گا

IQNA

امام جمعه نجف: ایران سے پنگا لینا اسرائیل کو برباد کرے گا

5:36 - February 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3508928
تہران(ایکنا) سید صدرالدین قبانچی نے شهر نجف کی نماز جمعہ سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل لبنان میں شکست کھا چکا ہے اور ایران سے زور آزمائی اسکی خودکشی ہوگی۔

امام جمعہ نجف اشرف  حجت ‌الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خطبے میں اربیل شہر میں حملوں کے حوالے سے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عراق کو بدامنی سے دوچار کرنا ہے تاکہ کردستان اور عراق میں رابطوں کو مخدوش کیا جائے۔

 

امام جمعه نجف نے حالات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ صورتحال کو خراب کرانا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سب کو ان حالات میں سنجیدگی سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

خطیب جمعه نجف اشرف نے عراق میں نیٹو فورس کی تعداد میں اضافے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بجائے سنجیدگی سے دہشت گردی سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

 

سید صدرالدین قبانچی نے اسرائیل کی جانب سے لبنان و ایران پر حملوں کی دھمکی کے حوالے سے کہا: اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نتیجہ دیکھ لیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل ایران سے زور آزمائی کرکے خودکشی کرنا چاہتا ہے جس سے پورا علاقہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔/

3954949

نظرات بینندگان
captcha