IQNA

9:09 - March 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509055
پاکستان اور دنیا بھر کے مقبول عالم اور معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دے دیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی  تقریب  تقسیم اعزازات میں سنی شیعہ اور تمام مکاتیب کے فیورٹ عالم مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

 

صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر  صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا ۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر  ملک میں تبلیغ اسلام اور وحدت امت کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ مولانا طارق جمیل اتحاد امت، تقوی اور فصاحت و بلاغت کی وجہ سے دنیا بھر کے اردو زبان لوگ میں پسند کیے جاتے ہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: