اسلام آباد؛ تفسیر قرآن کے نئے اصول کے موضوع پر کانفرنس

IQNA

اسلام آباد؛ تفسیر قرآن کے نئے اصول کے موضوع پر کانفرنس

7:59 - April 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509092
اسلام آباد؛ تفسیر قرآن کے نئے اصول کے موضوع پر کانفرنس
تہران(ایکنا) دو روزہ بین الاقوامی قرآنی کانفرنس علامه اقبال (AIOU) یونیورسٹی میں منعقد کی گیی۔

رپورٹ کے مطابق دو روزہ قرآنی کانفرنس اسلام آباد کی علامہ اقبال یونیورسٹی میں «عصر حاضر میں قرآنی تفاسیر: اصول و قواعد» کے عنوان سے منعقد ہوئی۔
ماہرین قرآن کی شرکت کے ساتھ قرآنی کانفرنس گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئی۔

مذکورہ بین الاقوامی کانفرنس اسلامی و عربی مطالعاتی مرکز کے تعاون سے منعقد ہوئی جسمیں ۶۵ عنوانات پر آن لائن مقالے پیش کیے گیے۔

محققین اور دانشوروں نے تاکید کہ قرآنی تفاسیر میں جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھنا لازمی ہے۔

کانفرنس میں تاکید کی گیی کہ مفسرین ہدایات بشر اور قیامت ک کو اجاگر کرنے کے علاوہ
جدید علمی امور کو بھی اجاگر کریں کیونکہ آج کا علم خود قرآن کی حقیقت پیش کررہا ہے۔

مفسرین نے کہا کہ جسطرح قرآن سب کے لیے ہدایت ہے اسی طرح تفسیر میں تمام نکات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

اسلامک یونیورسٹی پشاور کے استاد ڈاکٹر ضیاء القیوم نے خطاب میں کہا کہ جدید دور میں قرآنی تفاسیر نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام ادیات کے لیے منطقی بنیادوں پر مفید ہیں۔

مقررین نے اتفاق کیا کہ آج جن مسائل سے امت دوچار ہے اور کی اہم ترین وجہ قرآنی پیغام کو نہ سمجھنے یا دوری کی وجہ سے ہے۔/


3962125

نظرات بینندگان
captcha