IQNA

9:25 - April 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509168
تہران(ایکنا) حزب‌الله لبنان کے جنرل سیکریٹری نے رهبر معظم انقلاب اسلامی سے سپاہ قدس کے کمانڈر سیدمحمد حسین‌زاده حجازی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

المنار نیوز کے مطابق حزب کے رھنما سید حسن نصرالله، نے  رهبر معظم انقلاب اسلامی کے نام پیغام میں سپاہ قدس کے کمانڈر سیدمحمد حسین‌زاده حجازی کے انتقال پر غم کا اظھار کرتے ہوئے لکھا ہے: اس عظیم کمانڈر کی ناگہانی موت جو مقاومتی بلاک کے لیے بڑا سرمایہ تھا قابل غم و اندوہ ہے۔

 
حزب‌الله لبنان رہنما نے سردار حجازی کو مزاحمتی بلاک کے لئے ایک بڑا سرمایہ، نمونہ اخلاق، اور قاسم سلیمانی کے عظیم دوست قرار دیا۔

 
انہوں نے سپاہ قدس، سردار حجازی کے خاندان اور ایرانی عوام سے تسلیت کرتے ہوئے حضرت آیت‌الله خامنه‌ای کے طول عمر کی دعا کی۔
 
 حزب‌الله لبنان رھنما نے سپاہ پاسداران کے سربراہ «حسین سلامی» اور سپاہ قدس کے سربراہ «اسماعیل قاآنی» سے بھی تعزیت کی۔

 
اسی حوالے سے لبنان میں ایرانی سفیر نے بھی غم کا اظھار کیا ہے.
 
محمد جلال فیروزنیا کے پیغام کا متن کچھ ہوں ہے:
 
بسم الله الرحمن الرحیم
«من المومنین رجال صدقوا ما عاهدوا الله علیه فمنهم من قضی نحبه ومنهم من ینتظر و ما بدلوا تبدیلا»
 
سردار عزیز و فداکار اسلام سید محمد حجازی کی وفات سے بڑا دکھ دوستوں، جاننے والوں اور ہم سب کے لیے

پہنچا ہے۔ 
سردار حجازی نے پوری عمر دفاع مقدس ولایت اور اسلامی دفاع کے لیے گزاری ، خدا سے دعا ہے کہ انہیں شہدا اور صالحین کے ہمراہ اعلی مقام پر فایز کرے۔

 
میں اپنی جانب سے اس عظیم کمانڈر کے انتقال پر انکے گھر والوں، حزب اللہ کے کمانڈروں سے تعزیت کا اظھار کرتا ہوں اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔
 
محمد جلال فیروزنیا
سفیر جمهوری اسلامی ایران ـ لبنان

3965634

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: