IQNA

7:38 - May 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509300
تہران(ایکنا) شیعہ سنی تنظیموں کی شرکت کے ساتھ فلسطینی حمایت اور اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ ہوا۔

ایکنا نیوز کے مطابق شیعہ سنی علما کی شرکت کے ساتھ اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ کئی سالوں سے دنیا اس مسئلے پر خاموش رہی ہے  اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیاہے۔

 

مجلس وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ سنی مذہبی و سیاسی تنظیموں کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف کیا گیا۔

 

 

 مظاہرے میں ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے، مسلم اُمّہ بھی فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، اسرائیلی حکومت نے رمضان اور عید کے مقدس ایام میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔

پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف دیگر ممالک میں بھی فلسطینی حمایت میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

کراچی میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch   پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔

کراچی میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔

کراچی میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک سو چالیس کے لگ بھگ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور تازہ شہید ہونے والوں میں چھے بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک ایک سو انتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں انتیس بچے اور بائیس خواتین ہیں ۔

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: