سپاہ قدس سربراہ اور حماس کے رہنما کا تازہ ترین صورتحال پر غور

IQNA

سپاہ قدس سربراہ اور حماس کے رہنما کا تازہ ترین صورتحال پر غور

7:56 - May 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509303
تہران(ایکنا) اسماعیل ہنیہ نے جنرل قاآنی سے فلسطینی عوام کی حمایت پر سپاہ قدس اور ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی حماس کے سربراہ کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ نے اپنے ٹلیفونک مذاکرات کے دوران فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

جنرل قاآنی نے بات چیت کے دوران جارح صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کو سراہا اور صیہونی حکومت کے بربریت کی مذمت کی۔

 

اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قدس جنگ پوری ملت اسلامیہ کے جوانوں کی جنگ ہے اور ملت فلسطین کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف کی قدر کرتے ہيں۔

 

ایک ایسے وقت جب صیہونی حکومت دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک تل ابیب کی پیٹھ تھپتپارہے ہيں اس موقع پر ایرانی حمایت کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔/

3971693

نظرات بینندگان
captcha