مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی کا مشترکہ یکجہتی فلسطین تحریک چلانے کا فیصلہ

IQNA

وحدت کی مثال

مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی کا مشترکہ یکجہتی فلسطین تحریک چلانے کا فیصلہ

9:56 - May 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509341
تہران(ایکنا) شیعہ تنظیم مجلس وحدت مسلمین نے جماعت اسلامی کے ملین مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف پاکستانی حکومت دوٹوک اور واضح مؤقف اختیار کرے، جماعت اسلامی کیجانب سے 23 مئی اتوار کو حمایت فلسطین مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔

  مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری سے کراچی میں صوبائی دفتر وحدت ہاؤس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور مسلم پرویز کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی، عسکری رضا و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشرکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی مل کر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلائیں گے، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 21 مئی بروز جمعہ فلسطین میں اسرائیل جارحیت کے خلاف ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین احتجاج ہوگا۔

 

جمعہ کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، سندھ بھر بالخصوص کراچی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ فلسطین پر حملہ عالم اسلام کی غیرت و حمیت پر حملہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں 21 مئی گھروں سے نکلیں، ریلیوں کا مقصد فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت پر آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دوٹوک اور واضح مؤقف اختیار کرے، جماعت اسلامی کی جانب سے 23 مئی اتوار کو حمایت فلسطین مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

 

کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عرب حکمرانوں کی خیانت کی وجہ سے آج مظلوم فلسطینی مسلمان اسرائیل کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسلم امہ عملی طور پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی  مدد کریں، باشعور مسلمانوں نے مل کر بے حس حکمرانوں اور مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہے، مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے، بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے، حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی مسلمانوں کی جانی و مالی امداد کا اعلان کرے۔

نظرات بینندگان
captcha