
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں صارفین نے سورہ نساء کے بغیر قرآنی نسخے کی اشاعت کو کلام الہی کی توہین اور اسلام مخالف اقدام قرار دیا ہے۔
کویت کے وزیر اوقاف عیسی الکندری نے اس نسخے کی اشاعت پر انجمن چاپ قرآن سے رپورٹ طلب کی ہے کہ اس نسخے کی اشاعت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
الکندری نے قرآنی اشاعت کے متعلقہ ادارے سے کہا ہے کہ اس طرح کا نسخہ کلام اللہ کی توہین شمار ہوتا ہے لہذا اس حوالے سے تین دن کے اندر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ کویت کے اندر سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں ایک شخص قرآن کو دیکھاتا ہے جہاں سورہ نساء سرے سے موجود ہی نہیں۔
کویتی شہری ویڈیو میں کہتا ہے کہ یہ نسخہ کامل قرآن نہیں اور نہ ہی لگتا ہے کہ اس سے اوراق کو نکالا گیا ہے بلکہ سرے سے سورہ نساء شایع نہیں ہوا ہے۔/