اناؤ کے واقعے پر اویسی کا یوگی پر نشانہ، اگر فیصل کا نام وویک تیواری ہوتا تو حکومت معافی مانگتی

IQNA

اناؤ کے واقعے پر اویسی کا یوگی پر نشانہ، اگر فیصل کا نام وویک تیواری ہوتا تو حکومت معافی مانگتی

20:17 - May 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509383
تہران (ایکنا) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے اناؤ میں پولیس کی مبینہ وحشیانہ پیٹنے کے بعد نوجوان کی موت پر ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا ہے۔

سیاست نیوز کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے اناؤ میں پولیس کی مبینہ وحشیانہ پیٹنے کے بعد نوجوان کی موت پر ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقتول کا نام فیصل نہ ہوتا اور وہ ہندو ہوتے تو سی ایم یوگی نے ان سے معافی مانگ لی ہوتی۔

قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل پولیس کی مبینہ پٹائی کے سبب زیر حراست نوجوان کی موت کے بعد اناو میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک دو پولیس اہلکاروں اور ہوم گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha