الگ فلسطینی ریاست کی سعودی حمایت

IQNA

الگ فلسطینی ریاست کی سعودی حمایت

7:57 - May 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509418
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمایندے نے تاکید کی ہے کہ مسئلہ فلسطین اس ملک کا اہم مسئلہ ہے اور سعودی عرب فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت سے کسی صورت دریغ نہیں کرے گا۔

سعودی عرب نے تاکید کی ہے کہ وہ ۱۹۶۷ والی سرحدوں کے ساتھ الگ فلسطینی ریاست جس کا مرکز مشرقی بیت المقدس ہو اس کی حمایت وہ کرتا رہے گا۔

 

اقوام متحدہ میں مستقل سعودی نمایندہ عبدالعزیز الوسیل نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ سعودی عرب کو ان کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

 

سعودی نمایندے نے مقامی فلسطینیوں کے اخراج کے مسئلے پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے غاصب رژیم اور انکی عدالت کے فیصلوں پر انتباہ کیا۔

 

عبدالعزیز الوسیل نے عالمی برادری سے تقاضا کیا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل درآمد پر مجبور کریں۔

 

انہوں نے تاکید کہ سعودی عرب اسرائیل نس پرستانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطینی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: گذشتہ دنوں کے واقعات انتہائی ناگوار تھے جنمیں بچوں، خواتین اور بوڑھوں تک کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔/

3974141

 

نظرات بینندگان
captcha