
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق یوگنڈا میں ایرانی ثقافتی مرکز اور المصطفی(ص) یونیورسٹی کے تعاون سے قرآنی مقابلہ کامپالا میں منعقد ہوا جسمیں اٹھارہ تعلیمی مراکز کے طلباء شریک تھے جبکہ مقابلوں میں حفظ، حسن قرآت اور تفسیر کا شعبہ شامل تھا۔
اختتامی تقریب میں یوگنڈا میں ایرانی سفیر میرحسینی، یوگنڈا کے مفتی اعظم کے نائب شیخ محمد عی وایسا، یوگنڈا کی رکن اسمبلی محترمہ عایشہ کابانڈا، یوگنڈا میں ایرانی ثقافتی سفیر محمد رضا قزسفلی اور بڑی تعداد میں طلباء شریک تھے۔
مقررین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قرآنی تعلیمات کی ترویج معاشرے میں ضروری ہے تاکہ قرآنی ثقافت عام ہوسکے۔
حفظ مقابلوں میں تیس حافظ حفظ کل قرآن، پندرہ پارے، دس اور پانچ پارے میں جبکہ حسن قرآت میں ۳۲ قاری ترتیل و تحقیق میں اور تفسیر ( تفسیر سوره یونس استاد محسن قرائتی) میں پانچ جبکہ نہج البلاغہ مقابلوں میں نو طالب علم شریک تھے۔
مقابلوں میں کامیاب طلبا کے ناموں ک اعلان کیا گیا اور مہمانوں نے ان میں انعامات اور تحایف تقسیم کیے۔
تقریب سے مفتی اعظم یوگنڈا شیخ محمد علی وایسا نے خطاب کیا اور یوگنڈا میں ایرانی ثقافتی سفیر کی قرآنی کاوشوں کو سراہا۔
رکن اسمبلی محترمہ عایشه کابانڈا نے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک کے اراکین اسمبلی کے درمیان مذہبی اور قرآنی حوالوں سے ہم آہنگی کے لیے سیمینارز، ورکشاپس اور نشتیں ہونی چاہیے۔/