لبنان؛ قرآنی مقابلہ «اولی القبلتین» میں سات ممالک کے ججز کی نظارت

IQNA

لبنان؛ قرآنی مقابلہ «اولی القبلتین» میں سات ممالک کے ججز کی نظارت

8:33 - July 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509756
تہران(ایکنا) قرآنی انجمن توجیه و ارشاد کے تعاون سے بین الاقوامی مقابلہ آن لائن اور آج سے شروع ہورہا ہے۔

ایکنا سے گفتگو میں قرآنی انجمن توجیه و ارشاد کے نمایندے کا کہنا تھا کہ مقابلے تین مرحلے میں منعقد ہورہےہیں اور تمام مرحلوں میں سات ممالک کے ماہرین قرآن نظارت کرتے ہیں جنمیں  لبنان، عراق، فلسطین، ایران،شام ، افغانستان اور مصر کے ججز شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں لبنانی ججز نظارت کا کام انجام دیں گے جنمیں «حسین حمدان» اور «سید محمد السید موسی» تجوید کے شعبے میں «حمزه منعم» اور «خضر جابر»  وقف و ابتدا اور «شیخ محمدعلی امهز» اور «جمال رضا»  صوت و لحن میں نظارت کررہے ہیں۔

 

اسی طرح لبنان کے حسین حمدان، رافع العامری - عراق، عبدالرحمن احمد السید - فلسطین تجوید کے شعبے میں جبکہ شیخ محمد عکاوی، لبنان اور مهدی سیف، ایران سے وقف و ابتدا، شیخ طلال المسمار- لبنان، رضوان درویش - شام اور عبدالکبیر حیدری، افغانستان سے صوت اور شیخ خالد یموت - لبنان، مهدی دغاغله - ایران اور احمد نعینع، مصر سے لحن میں نظارت کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔ مرکزی ججز کمیٹی میں حاجی عادل خلیل اور عباس عساف شامل ہیں.

 

قابل ذکر ہے کہ پہلا بین الاقوامی تجویدی قرآنی مقابلہ «اولی القبلتین» قرآنی انجمن توجیه و ارشاد لبنان اور انجمن معارف اسلامی کے تعاون سے آج سے شروع ہورہے ہیں۔

 

مذکورہ قرآنی مقابلے میں اٹھارہ سے چالیس سال کے طلبا شریک ہوسکتے ہیں اور دیگر شرایط کے لیے نیچے فارسی لنک پر رابطہ کرسکتے ہیں۔/

3982624

نظرات بینندگان
captcha