افغان عوام عراق و شام کو نمونہ عمل بنائیں اور متحدہ ہوجائیں

IQNA

اشرف غنی کو عقل اب آئی

افغان عوام عراق و شام کو نمونہ عمل بنائیں اور متحدہ ہوجائیں

17:23 - July 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509771
افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کو عراق، شام اور لبنان کی اقوام کو اپنے لئے نمونہ عمل بناتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجانا چاہئے۔
گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سنیچر کو خوست کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے طالبان کے مقابلے میں عوامی استقامت پر زور دیا ہے۔
 
اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو لبنان، عراق اور شام کی قوموں کی طرح متحد ہو جانا چاہئے اور ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ اشرف غنی نے افغان حکومت کے شکست سے دوچار ہوجانے سے متعلق رپورٹوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ خبریں افواہ ہیں لیکن اگر افغان عوام استقامت کا مظاہرہ نہ کریں گے تو جنگ کا سلسلہ آئندہ نسلوں تک پہنچ جائے گا۔ 
 
افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی اور کہا کہ اغیار کے حکم پر ملک کو برباد نہ کریں ۔ 

 

نظرات بینندگان
captcha