
رپورٹ کے مطابق الازھر یونیورسٹی کے اسکندریہ برانچ کے شعبہ اسلامک سنٹر برائے خواتین کے تعاون سے
نومبر میں چوتھی «الازهر اور عصر حاجر کے چیلنجیز» کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
مذکورہ شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ایمان شماع کا اس بارے میں کہنا تھا کہ الازھر روشن فکری کی ترویج کے لیے ہمیشہ کوشش کرتی آرہی ہے اور اب بھی اس عظیم ہدف کے لیے انکی کاوشیں جاری ہیں۔
بلاشبہ اس وقت اسلامی دنیا ایک بڑے بحران سے دوچار ہے اور اس حوالے سے الازھر کا ادارہ ایک فعال رکن کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کررہا ہے۔
«الازهر اور عصر حاجر کے چیلنجیز» کانفرنس میں الازھر اور قدیم و جدید چیلنجیز عربی زبان کے حوالے اور موجودہ بحرانوں کے موضوعات پر دانشور حضرات مقالے پیش کریں گے۔
خواہشمند حضرات مقالے کے لیے مذکورہ ادارے کے شعبہ تعلقات عامہ سے ربطے اور رجسٹریشن کے بعد علمی قواعد کے ساتھ مقالہ لکھ سکتے ہیں۔/